26 جولائی، 2011، 4:46 PM

سپاہ

پژاک پر مزید کاری اور مہلک ضرب وارد

پژاک پر مزید کاری اور مہلک ضرب وارد

مہر نیوز- 26 جولائی 2011ء: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں سپاہ کی بری فوج نے امریکہ نوازدہشت گرد گروہ پژاک پر مزید ایک مہلک اورکاری ضرب وارد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں سپاہ کی بری فوج نے امریکہ نوازدہشت گرد گروہ پژاک پر مزید ایک مہلک اورکاری ضرب وارد کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قندیل، حاجی ابرہیم پیرانشہر اور سردشت میں دہشت گرد گروہ  پژاک کے کئی عناصرسپاہ کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں جن کے اجساد علاقہ میں پڑے  ہوئےہیں۔ بیان کےمطابق بعض عناصر علاقہ سے فرار ہوگئے ہیں اور سپاہ ان کا پیچھا کررہی ہے۔ لشکر حمزہ سید الشہداء اور سپاہ کی بری فوج دہشت گردوں کا علاقہ سےمکمل طور پر خاتمہ کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔

News ID 1368272

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha